Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان کو جاننا ایک سیاہ اور خوفناک تجربہ تھا، اداکارہ ہاجرہ پانیزئی کی کتاب کی آج رونمائی

Published

on

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ہاجرہ خان پانیزئی کی سوانح حیات “Where the opiumgrows, surviving Pakistan as a Woman, an Actress and knowing Imran Khan” کی تقریب رونمائی آج اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں ہو گی، کتاب میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے دھماکہ خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔

 اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں بتایا یہ کتاب ایک بائیوگرافی ہے جو 2014میں لکھی تھی جب وہ شوبز چھوڑ کر لندن چلی گئی تھیں عمران خان کو نجی طور پر جاننا میرے لئے ایک سیاہ اور خوفناک تجربہ تھا اور انہیں اسوقت جاننے کی وجہ سے میرا کیریئر شدید مشکلات کا شکار ہوا ،بہت سے لوگوں کے کیریئر اس انسان کی وجہ سے متاثر ہوئے، اپنے والد کا تعارف کرانے پر شرمندگی ہے۔

ہاجرہ پانیزئی نے کہا کہ عمران خان عوامی طور پر نامور کرکٹر اور قومی ہیرو ہیں اور انکے حامی انہیں مسیحا قرار دیتے ہیں تاہم ذاتی زندگی میں وہ بہت مختلف ہیں حامیوں کی طرف سےانکا ایک مسیحا کا امیج بنانا بہت خوفناک ہے ، کتاب 2014میں عمران خان کے اقتدار میں آنے کے کئی سال پہلے کسی سیاسی ایجنڈے کے بغیر لکھی تب مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ وزیراعظم بن جائیگا اور بدقسمتی سے کتنا بڑاحادثہ ثابت ہوا، عمران خان کو جاننا ان کیلئے مشکلات کا سبب بنا جب وہ واپس آئیں تو انکے لوگوں نے میرے سوشل میڈیا کو ہیک کر لیا

 سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالے حالیہ پوڈکاسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کتاب میں عمران خان سے متعلق کچھ معاملات کی پیشگوئی کی تھی ، ان دنوں میں بہت پریشان اور کنفیوز تھی یہ کتاب بنیادی طور پر ایک کتھارسس تھی وہ اپنے اندر کے غصے اور غبار کو کہیں نکالنا چاہتی تھیں تب انہیں احساس ہوا کہ انہیں کتاب لکھنی چاہئے۔

 اداکارہ نے بتایا کہ جب کتاب شائع ہوئی تو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، اداکارہ نے کہا کہ میں خاموشی سے کام پر آتی جاتی تھی بے ہودہ ڈراموں میں برے لوگوں کیساتھ عجیب سے کردار نبھاتی رہی میرا کیریئر تباہ ہو گیا

ہاجرہ خان پانیزئی نے کہا کہ میں پہلی انسان تو نہیں ہوں جو یہ بات کر رہی ہوں روز کوئی نہ کوئی ٹی وی پر بیٹھا کچھ کہہ رہا ہوتا ہے کیا سب لوگ ہی جھوٹ بول رہے ہیں کیا سب کی باتیں بے معنی ہیں کیا سب لوگ ڈرے ہوئے ہیں؟ جو آج کا پاکستان ہے میں تو 9سال پہلے اسکا حصہ نہیں تھی جو آج ہو رہا ہے میں ایک معمولی سی اداکارہ ہو کر کیوں سچ بول رہی ہوں ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین