Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

Published

on

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ ہماری عدالت میں جتنے بھی سائلین آئے ہیں، ہم نے انہیں انصاف فراہم کیا ، اللہ کو حاضر وناظر جان کر کہتا ہوں کہ کسی کےساتھ ہم نے ناانصافی نہیں کی ،پشاور ہائیکورٹ میں ہمیشہ انصاف ہوگا، اللہ ہمارے ملک پر رحم کرے،دعاہے یہاں انصاف کا بول بالا ہو۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم کے کمرہ عدالت میں ترجمہ کیساتھ ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا، ختم القرآن کے موقع پر ملک میں امن و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم نے شرکاء کو بتایا کہ ہم نے مارچ 2021 میں ایبٹ آباد میں ختم القرآن کا سلسلہ شروع کیا تھا،جسٹس شکیل احمد صاحب بھی میرے ساتھ تھے۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم نے بتایا کہ اللہ کو حاضر وناظر جان کر کہتا ہوں کہ کسی کےساتھ ہم نے ناانصافی نہیں کی، جتنے سائلین آئے ہیں ، ذمہ داری لیتا ہوں کہ میں نے ان کو انصاف دیا ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو قیامت کے دن اپنی بہترین نیکی دینے کو تیار ہوں۔

جسٹس ابراہیم نے کہا کہ ہم نے کچھ عرصہ میں 1 ہزار سے زائد ایسے درخواستیں سنیں جو دوسرے صوبوں سے یہاں آئیں، پشاور ہائیکورٹ میں ہمیشہ انصاف ہوگا، یہاں جتنے ججز ہیں، ان پر مکمل اعتماد ہے۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم نے دعا کی کہ اللہ ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنائے، اللہ ہمارے ملک پر رحم کرے،دعاہے ملک میں انصاف کا بول بالا ہو، چیف جسٹس نے امید ظاہر کی کہ پشاور ہائیکورٹ میں جو بھی آئےگا انہیں انصاف ملے گا کیونکہ یہاں آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین