Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کوہستان، سوشل میڈیا تصویر پر خاتون کا قتل، تین ملزم گرفتار

Published

on

کولئی پالس کوہستان میں تصویر وائرل ہونے پر لڑکی کے قتل میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں مقتولہ کا چچا، چچا زاد بھائی اور ایک رشتہ دار شامل ہے۔ گرفتار ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس نے تصاویر میں موجود لڑکے کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے لڑکے کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، جس نے عدالت میں تصاویر سے مکمل لاعلمی کا اظہار کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل تصاویر میں نظر آنے والی لڑکی کی شادی پہلے سے طے نوجوان سے کردی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تصاویر وائرل کرنے والے ملزم کی تلاش کےلیے ایف آئی اے سائبر کرائمز سے مدد لی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین