Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کوٹ ادو ، 2 امیدواروں کے حامیوں میں تصادم، ڈنڈے اور فائر لگنے سے 15 افراد زخمی

Published

on

کوٹ ادو میں 2 امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہوگیا، فائرنگ اور ڈنڈے لگنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولنگ روک دی گئی۔

پولیس کے مطابق کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں 2 امیدواروں کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران فائرنگ اور ڈنڈے لگنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نشر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین