Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

کے ایس 100 انڈیکس میں 524 پوائنٹس کمی، سونا فی تولہ 1400 روپے سستا ہوگیا

Published

on

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا، کے ایس سی 100 انڈیکس 524 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 64 ہزار 298 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 65 ہزار 213  کی بلند ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوا، مارکیٹ میں آج 25 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

کاروبار کے دوران 101 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 233 کمپنیوں کے حصص کے داموں میں کمی ہوئی۔

مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی اور فی تولہ سونا 1400 روپے  کم ہو کر 2 لاکھ 13 ہزار 800 روپے ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کمی سے 1 لاکھ 83 ہزار 300 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالرز کمی سے 2035 ڈالرز کا ہوگیا۔چاندی کی قیمت 2 ہزار 600 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

انٹر بینک میں روپے کی قدر میں آج استحکام دیکھا گیا ، روپے کے مقابلے امریکی ڈالر 279.67 پر برقرار رہا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین