Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

کویت پاکستان میں مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، 7معاہدوں اور 3 ایم او یوز پر دستخط

Published

on

پاکستان نے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کویت کے ساتھ سات معاہدوں اور مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان معاہدوں پر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور کویت کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح کے درمیان بات چیت کے بعد دستخط کیے گئے۔

قائدین نے سات معاہدوں پر دستخط کیے جن میں ریاست کویت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شعبوں بشمول فوڈ سیکیورٹی/زراعت، ہائیڈل پاور، واٹر سپلائیز (پینے کے لیے محفوظ پانی اور کان کنی کی سرگرمیوں میں معاونت) سمیت کئی شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کیے گئے۔

ثقافت اور آرٹ، ماحولیات اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

وزیراعظم نے کویت کے ساتھ معاہدوں کو ان کامیابیوں میں ایک اور سنگ میل قرار دیا جو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا پلیٹ فارم ملک کے لیے لا رہا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے تعلقات کی رفتار پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا، قریبی رابطے میں رہنے اور پاکستان اور کویت تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے تیز رفتار اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرکے مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے کویت کے ساتھ ان معاہدوں کو ان کامیابیوں میں ایک اور سنگ میل قرار دیا جو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے پلیٹ فارم سے ملک کے لیے سامنے آرہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین