Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

امیگریشن اہلکاروں کی کمی، کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی لمبی قطاریں معمول بن گئیں

Published

on

کراچی ائیرپورٹ پرایف آئی اے امیگریشن اہل کاروں کی تعداد میں کمی کے سبب رش کے اوقات میں کاونٹڑزپرمسافروں کی لمبی قطاریں معمول بن گئیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں کمی کے سبب پروازوں کے رش والے اوقات میں امیگریشن کاونٹرزپرمسافروں کی لمبی لمبی قطاریں معمول بن گئیں۔

امیگریشن سے بڑی تعداد میں افسران واہلکاروں کے بلوچستان تبادلے سے مذکورہ صورتحال پیداہوئی جس کی وجہ سے مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

بین الاقوامی روانگی امیگریشن کاونٹرزپرعملے کی تعدادمیں کمی سے پروازوں کی آمدوروفت میں مبینہ تاخیرہورہی ہے،درکارعملے کی فراہمی کے لیے حکام بالاکو لکھے گئے مراسلے پربھی کارروائی نہ ہوسکی۔

بین لاقوامی روانگی کے 10 اورآمد کے 11 امیگریشن کاونٹرزبالترتیب 40 اور44 اہلکاروں کی کمی کا شکارہیں،اہلکاروں کی کمی کے باعث ڈیپارچر،آرائیول کی چار4شفٹوں میں فی کاونٹر 2 اہلکاروں کے بجائےایک سے کام چلایا جارہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین