Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

لاہور: اندرون بھاٹی گیٹ کے ایک گھر میں آگ سے خاندان کے 10 افراد جاں بحق

Published

on

لاہور کے علاقے اندرون  بھاٹی گیٹ کے محلہ سمیاں میں گھرمیں آگ لگنے سے خاندان کے 10 افراد  دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق فریج کے ساتھ لگے سٹیبلائزر میں آگ لگی جس نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے عمارت میں موجود تمام افراد پھنس گئے تھے۔

عمارت میں ظہیر الدین بابر کی فیملی رہائش پذیر تھی، متوفیوں میں مالک مکان کی اہلیہ، بیٹا ،بیٹی ،بہو، پوتے ،پوتیاں شامل  ہیں، جن کی عمریں اور نام بھی بتائے گئے ہیں، ریسکیو کے مطابق 60سالہ سائرہ ،40سالہ فرزانہ ،18سالہ ثانیہ،16سالہ عادل،13سالہ سیماب، 13سالہ مونو ، 4سالہ انزل فاطمہ جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور کولنگ کاعمل جاری ہے۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ یہ ایک سے ڈیڑھ مرلے کا گھر تھا، جو تین منزلہ تھا اور تینوں منزلوں پر ایک ایک کمرہ تھا، آگ لگنے کی کال رات دو بجے ملی۔

گھر کا مالک ظہرالدین پورے خاندان کی موت پر غم سے نڈھال ہے، اس کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا بہت محنت کر کے وکیل بنا تھا وہ بیوی بچوں سمیت اس دنیا سے چلا گیا۔

ظہیرالدین نے بتایا کہ ڈیڑھ مرلہ کے گھر میں بچوں سمیت 11 لوگ موجود تھے اگ لگنے کے بعد اہل محلہ نے ریسکیو اور پولیس کو اطلاع کی اور دروازہ توڑ کر میرے ایک بیٹے کو بچانے میں کامیاب ہو گئے فیملی کے سربراہ نے اس سانحہ کا ذمہ دار واپڈا کو ٹھہرایا ہے۔

موقع پر موجود ایس ایچ او بھاٹی گیٹ کا کہنا ہے کہ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر باقی گھروں اگ کی لپیٹ میں انے سے بچایا ہے ، مزید چھان بین کے لیے ہماری انویسٹیگیشن ٹیم کام کر رہی ہے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و  تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔

محسن بقوی نے گھر میں آگ لگنے کے واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین