Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور: گلشن اقبال پارک میں جھولے کی ٹکر سے بچی کی ہلاکت، پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج

Published

on

لاہور میں پی ایچ اے گلشن اقبال پارک انتظامیہ کی مبینہ غفلت نے معصوم بچی کی جان لے لی۔ گلشن اقبال پارک میں جھولے کے ٹکر سے 1 سالہ میرب ہلاک ہوگئی، تھانہ اقبال ٹاؤن میں ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ میں پروجیکٹ ڈائریکٹر گلشن اقبال پارک عمران کلیار اور ٹھیکیدار جمشید کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لاہور کی رہائشی خاتون ثوبات مظفر اپنی 1 سالہ بیٹی میرب کے ہمراہ گلشن اقبال پارک میں گزر رہی تھی تو یکدم پارک کے اندر موجود زپ لائن جھولا ہجوم ہونے کے باوجود چلادیا گیا،خاتون اور اس کی 1 سالہ بیٹی میرب سے ٹکرایا، میرب اور اسکی والدہ دونوں شدید زخمی ہوگئیں، دونوں کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن 1 سالہ میرب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ایف آئی کے متن کے مطابق جھولا قانونی تقاضے پورے کیے بغیر لگایا گیا تھا اور جھولا چلاتے وقت کسی بھی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ گئی تھی جس سے یہ سانحہ رونما ہوا۔

ذرائع کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر عمران کی مبینہ ملی بھگت سے یہ جھولا بغیر کسی فٹنس سرٹیفیکیٹ کے لگایا گیا تھا۔اسکے علاوہ پروجیکٹ ڈائریکٹر گلشن اقبال پارک عمران کلیار کی مبینہ ملی بھگت سے پارک میں موجود کینیٹینز پرغیر معیاری کھانے پینے کی اشیا بھی فروخت کی جارہی تھیں۔

گلشن اقبال پارک میں موجود جھیل میں بوٹس میں بھی شہریوں کو بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے بٹھایا جاتا تھا جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا ناعث بن سکتا تھا، پروجیکٹ ڈائریکٹر کی مبینہ غفلت اور نااہلی ایک معصوم بچی کی جان لے گئی۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی ہونی چاہئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین