Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

لاہور میٹرو بس قصور تک پہنچائیں گے، مفت ادویات، لیپ ٹاپ دیں گے، شہباز شریف

Published

on

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے دوبارہ اقتدار ملنے پر لاہور میٹو بس سروس کو قصور تک پہنچانے، ہسپتالوں میں مفت ادویات اور طلبہ کو دوبارہ لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

 این اے 123 لاہور میں انتخابی  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے اسی جگہ پر میٹرو بنائی تھی،جب میٹرو بس بنی تو اس کا بہت زیادہ مذاق اڑایا گیا، جنگلہ بس کہا گیا،میٹروبس کے حوالےسے بے بنیاد الزامات بھی لگائے گئے،میٹرو بس لاہور کے شہریوں کو بہترین سہولت فراہم کررہی ہے،اقتدار میں آکر میٹرو بس کو قصور تک پہنچائیں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور میں اسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کی جاتی تھیں،وہ کون تھا جس نے لاکھوں بچوں اوربچیوں کو لیپ ٹاپس دیئے،نوازشریف کووزیراعظم بنایا گیا تو نوجوانوں کو دوبارہ  لیپ ٹاپ دیں گے،نوازشریف نے ہر اسپتال میں عوام کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی تھی،مسلم لیگ (ن) کےدور اقتدار میں ہی گردے کے علاج کیلئے پی کے ایل آئی بنایا،نوازشریف کےدور اقتدارمیں ملک بھر میں نئے اسپتال  بنائےگئے،آج ان اسپتالوں میں مفت ادویات بندکردی گئی ہیں،نوازشریف آیا تو دوبارہ مفت ادویات اسپتالوں میں دیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس بات کے بارے ضرور سوچیں عوام کی جس نے خدمت کی  اسے ووٹ دینا ہے،اگرآپ  شیر پر مہر لگائیں گے تو ملک میں دوبارہ ترقی کا سفر شروع ہوگا،نوازشریف کو دوبارہ ووٹ دیا تو طلبا کو تعلیمی وظائف  دیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین