Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

لاہور پولیس نے عمران خان کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کر لیا

Published

on

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گردی کےسب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیاگیا، انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جناح ہاؤس حملے کےمقدمے میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ریاست مخالف اکسانے کی دفعات کےتحت تفتیش کی جائے گی،بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے سمیت 9مئی کے12مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سےبانی پی ٹی آئی کو لاہور منتقل کرنےکی استدعا کی، عدالت نے سکیورٹی خدشات کےباعث بانی پی ٹی آئی عمران خان کومنتقل کرنےکی اجازت نہیں دی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو بانی پی ٹی آئی ویڈیولنک کےذریعے لاہورکی انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونگے،جناح ہاؤس حملے سےمتعلق تفتیش کےلیے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائےگی،بانی پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کروارکھی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین