Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور: نواب ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، ایک اہلکار شہید، ایک زخمی، ایک ملزم مارا گیا

Published

on

لاہور میں تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں  پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید اور ایلیٹ فورس کا جوان زخمی ہوگیا۔پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم مارا گیا اور اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

ہلاک ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے،ایک ملزم موقع سے فرارہوگیا،فائرنگ سے اہلکارخلیل احمد شہید اور ایلیٹ کا جوان زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  تھانہ صدر پاکپتن کی پولیس نے 395کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈکیا،ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہیں فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایلیٹ کا جوان عبدالغفور زخمی ہوگیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم فیصل ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،جبکہ ایک خطرناک ملزم یوسف موقع سے فرار ہوگیا،زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ اور 395کے اشتہاری تھے،پولیس نے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے،ہلاک ملزم اور پکڑے گئے ملزم سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین