Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور: جناح ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری حماد اظہر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ، پناہ دینے والے 2 ملزم گرفتار

Published

on

نو مئی  واقعات میں اشتہاری حماد اظہر کی لاہور موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے جعفریہ کالونی میں چھاپہ مارا، حماداظہرجعفر پولیس کے پہنچنے سے پہلے فرارہوگئے۔حماد اظہر کو پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس نے حماد اظہر کی گرفتاری کے لیے جعفریہ کالونی میں چھاپہ مارا،پولیس کے مطابق اشتہاری حماد اظہر کے ساتھیوں نے پولیس دیکھ کر شور مچادیا۔

پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر موقع سے فرار ہوگئے،جائے وقوعہ پر حماد اظہر کو پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم باقر اور دوسرے ملزم نے حماد اظہر کو فرار کروایا۔

حماد اظہر جناح ہاؤس حملہ کے مرکزی مقدمہ میں اشتہاری قرار دیے گئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین