پاکستان
لاہور میں آرٹیفشل انٹیلیجنس ٹریفک مینجمنٹ منصوبے کا مال روڈ سے آغاز
لاہور شہر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے کام شروع کردیا گیا۔ابتدائی طور پرمال روڈ پر ٹریول ٹائم کم کرنے کے لئے کیمروں کی مددسے ٹریفک کو مینج کیا جائے گا۔
سیف سٹی حکام کے مطابق ٹریفک انٹیلیجنس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعےسگنلز کو کنٹرول کیا جائے گا،روٹین میں مال روڈ پرآغاز پوائنٹ سے اختتامی پوائنٹ تک 30سے 35منٹ درکار ہوتے ہیں۔آرٹیفیشل انٹیلجنس سے ٹریول ٹائم 15 سے20منٹ تک آجائےگا۔
سیف سٹی حکام کے مطابق ایک سگنل پرڈیڑھ سے2منٹ رکنے پر اگلے 3سگنلز فری ملیں گے،وقت کی بچت سے ماحولیاتی آلودگی اور فیول کی بچت ہوگی۔آرٹیفیشل انٹیلجنس سے مال روڈ کی موومنٹس بہتر طریقے سے کنٹرول ہوسکے گی۔
سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پرشہر میں آرٹیفیشل انٹیلجنس پر کام شروع کیا گیا ہے،جلد ورکنگ مکمل کرکے منصوبے کا آغاز کردیا جائےگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی دیگر شاہراہوں پر بھی کیمروں کی مددسےٹریفک کنٹرول کے لئے کام کاآغاز جلد کردیا جائےگا۔
شہر میں گزشتہ ماہ 19 خلاف ورزیوں پر ای چالاننگ کاآغاز کردیا گیا ہے۔آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم سے موجودہ ذرائع کو استعمال کرتے ہوئےبہتر نتائج حاصل کئے جائیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال