Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

خانہ فرہنگ ایران کراچی میں فلسطین کی حمایت میں وکلا کانفرنس

Published

on

خانہ فرہنگ ایران کراچی میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں پاکستانی وکلاء پرمشتمل کانفرنس منعقد ہوئی۔

"فلسطین میں نسل کشی کے مرتکب افراد کو سزا  دلوانے کے قانونی طریقہ کار  کا جائزہ” کے عنوان سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں پاکستانی ممتاز وکلاء پرمشتمل   ایک کانفرنس خانہ فرہنگ ایران کراچی میں منعقد ہوئی۔

پروگرام کےآغازمیں خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر "ڈاکٹرسعید طالبی نیا”نے کانفرنس میں شریک تمام وکلاءاورقانونی ماہرین کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فلسطینی مجاہدین کی بے مثال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا،انہوں نے مظلوم فلسطینیوں پر غاصب اسرائیلی حکومت کی طرف سے ڈھائے جانے والے وحشیانہ جرائم کو میڈیا کے ذریعے زیادہ سے زیادہ بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور  دیا تاکہ اس وحشی حکومت کا  مکروہ چہرہ پوری دنیا میں آشکار ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا: غزہ میں دہشت گرداسرائیلی افواج کی بمباری کی وجہ سے اب تک بیس ہزارسے زیادہ بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں، جن میں تقریباً  دس ہزارخواتین اورمعصوم بچے شامل ہیں،اس وحشیانہ جنگ میں اگرچہ فلسطینیوں کو بہت زیادہ جانی  اور  مالی نقصان اٹھانا  پڑا لیکن انہوں نے اپنی بے نظیر   مزاحمت اور ثابت قدمی کے ذریعے تحریک آزادی فلسطین کو کامیابی کے بہت نزدیک پہنچادیا۔

اس جلسے میں ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرفراز میتلو نے خانہ فرہنگ ایران کراچی میں وکلاء کانفرنس کے انعقاد کوسراہتے ہوئے اسرائیل کے جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے دھشت گرد وغیر انسانی حکومت قرار دیا۔ محمد سرفراز میتلو نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کا مسودہ تیارکرنے کے لیے وکلاء کو مل کرکام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے مزید کہا: اس کانفرنس کے انعقاد میں خانہ فرہنگ ایران کے اقدامات سے متاثر ہوکر ہم نے مستقبل قریب میں ایک بڑی اور موثر کانفرنس کومنعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مذکورہ  کانفرنس میں شریک سندھ ہائی کورٹ اور پاکستان سپریم کورٹ  کے  سینئر  اور تجربہ کار   وکلاء نے اپنی گفتگو میں صہیونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی خاطرقومی اور بین الاقوامی سطح پر وکلاء کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کیلئے تاکید کی، تا کہ غاصب اسرائیلی حکومت کو ہرممکن طریقے سے قانون  کے کٹہرے میں لانے کےعوامل فراہم  کئے جاسکیں۔

کانفرنس میں شریک معزز  وکلاء عہدہ داران  میں؛  سندھ بارکونسل  کے سینئررکن غلام رسول سوھو، سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے نومنتخب سکریٹری جنرل محمد سرفراز میتلو،کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری وقارعالم عباسی، ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری غلام اصغر پٹھان اورکراچی بارایسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری محمد ندیم منگی شامل تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین