Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر لائسنس بلاک کرنے کی تیاری

Published

on

کراچی ٹریفک پولیس نے مختلف کاروائیوں میں پکڑے گئے دس ہزار سے زائد پریشر ہارنز اور فینسی نمبر پلیٹس تلف کردیں۔

گارڈن ہیڈ کوارٹر میں تقریب سے خطاب میں ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ٹریفک مانیٹرنگ یونٹ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ، شہر میں ایک ہزار سے زائد کیمرے لگے ہیں، ٹریفک پولیس نے کمیونٹی پولیس سے ان کیمروں کا ایکسس لیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس اور ایکسائز کا ڈیٹا بھی ٹریفک پولیس کے پاس موجود ہے، ٹریفک سسٹم میں بہتری کے لیے ڈرائیونگ لائسنس پر جدید ممالک کی طرز پر پوائنٹ سسٹم شروع کررہے ہیں جس سے ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کا لائسنس بلاک کیا جاسکے گا۔

 تقریب کے بعد شہر میں مختلف کاروائیوں میں نکالے گئے دس ہزار سے زائد پریشر ہارن اور ہزاروں فینسی نمبر پلیٹوں کو بلڈوزر کی مدد سے تلف کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین