Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا

Published

on

خیبر پختونخواکے بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کااعلان کردیا۔ پشاور پریس کلب میں کونسلرز کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران میئر پشاور زبیر علی نے بتایا کہ صوبے میں 2سال سے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز نہیں دیئے جارہے، ۔۔حقوق حاصل کرنے کیلئے ہرتحصیل کی سطح پر احتجاج ہوگا۔

میئر پشاور زبیر علی نے کہا کہ عدالت سے بھی انصاف نہیں ملا، حکومت حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہے،حقوق حاصل کرنے کیلئے ہرتحصیل کی سطح پر احتجاج ہوگا۔

مئیر پشاور زبیر علی نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے بلدیاتی حکومت کے حق میں فیصلہ کئے لیکن پشاور ہائیکورٹ نے بلدیاتی قانون کے خلاف کیس میں ہمیں یہ کہہ کر واپس کردیا کہ صوبائی حکومت سے رجوع کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ 40 سال میں پہلی دفعہ دیکھ رہا ہوں کہ صفائی ستھرائی کا ادارہ بھی کمشنر کے حوالہ کیا، اگر یہ کام بھی ضلعی انتظامیہ نے کو دینا ہے تو پھر بلدیاتی نظام کیوں لائے۔

مئیر پشاور زبیر علی نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے بلدیاتی نظام کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ایسا نظام بنایا گیا جس کو نہ بیوروکریسی سمجھتی اور نہ ہی بلدیاتی نمائندے۔اگر ایسا نظام بنانا تھا تو اس ختم کرنا ہی بہتر ہے۔ہمیں ایسا نظام نہیں چاہئے جس میں عوآم کی خدمت نہ ہو۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین