Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

Published

on

لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں عمران خان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے درخواست بریت پر دلائل دیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عمران خان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے اسدعمر، فیصل جاوید، سیف اللہ نیازی کی لانگ مارچ توڑپھوڑ کیسز میں درخواست بریت پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس کی عدالت میں وکیل نعیم پنجوتھا نے درخواست بریت پر دلائل دیے، نعیم پنجوتھا نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیسز سیاسی ہیں، ایما کی حد تک الزام ہے،عمران خان کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑکرنے کاکوئی ثبوت نہیں،اسلام آباد انتظامیہ کی جانب ڈے دفعہ 144 نافذ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن موجود نہیں۔

وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ایک ہی نوعیت کے مختلف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیسز درج ہیں،لانگ مارچ کے متعدد کیسز میں عمران خان کی بریت منظور ہوچکی ہے،دیگر سیاسی قیادت کی بھی لانگ مارچ توڑپھوڑ کیسش میں بریت منظور ہوچکی۔عدالت نے تھانہ کو ہسار میں درج مقدمے میں عمران خان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسدعمر، فیصل جاوید، سیف اللہ نیازی،زرتاج گل، علی نواز اعوان کی لانگ مارچ توڑپھوڑ کیسز میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس کی عدالت میں وکلاء صفائی سردار مصروف، آمنہ علی پیش ہوئے۔

وکیل سردار مصروف نے کہا کہ سیاسی قائدین پر دفعہ 506 ٹو لگائی گئی ہے،دفعہ506ٹو تں لگتی ہے جب اسلحہ موجود ہو،سیاسی قائدین پر بغیر اسلحے کے دفعہ506ٹو لگائی گئی،لانگ مارچ توڑپھوڑ کیسز میں کوئی گواہ آج تک پیش نہیں ہوا،پراسیکیوشن آج تک کوئی گواہ عدالت پیش نہیں کیا،لانگ مارچ توڑپھوڑ کیسز کے دیگر کیسز میں سیاسی قائدین کو بریت مل چکی ہے،آپ نے ہی لانگ مارچ توڑپھوڑ کیسز میں سیاسی قائدین کو بریت دی۔

زرتاج گل، علی نواز اعوان، اسدعمر، فیصل جاوید، سیف اللہ نیازی کی درخواست بریت پر آج فیصلہ سنایاجائےگا،زرتاج گل، علی نواز اعوان، اسدعمر، فیصل جاوید، سیف اللہ نیازی کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین