پاکستان
مون سون بارشیں کم، درجہ حرارت زیادہ، ہیٹ ویو اور خشک سالی کے خطرات
محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبرکے دوران مون سون آب ہوا کا جائزہ جاری کردیا،سندھ میں معمول سے 17فیصد کم بارشیں ہونے کا امکان ہے،3 ماہ کے دوران سندھ،بلوچستان اورزیریں پنجاب میں متوقع معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے سبب بعض مقامات پرہیٹ ویو کا امکان ہے۔تیزی سے پگھلتے گلیشیرز کے سبب لیک آوٹ کےدوران برسٹ فلڈ کے خطرات بڑھ جائینگے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جولائی تا ستمبر کےدوران مون سون آب وہوا کےجاری جائزے کے مطابق عالمی پیش گوئی کے لیے بنائے گئےماڈلز کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مون سون کے دوران معمول کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
بالائی پنجاب،آزادجموں وکشمیر اورخیبرپختون خواہ میں معمول سے قدرے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے،سندھ اوربلوچستان کے جنوب مغربی حصوں میں مون سون کے دوران معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے۔
سندھ میں 17فیصد کم جبکہ بلوچستان 11فیصد کم بارشیں ہوسکتی ہیں،سندھ میں مون سون میں معمول کی اوسط بارش 116ملی میٹرجبکہ بلوچستان میں 52ملی میٹر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان بھر کے بیشترعلاقوں میں مون سون کے دوران درجہ حرارت قدرے معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جبکہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں،بالائی خیبرپختون خواہاورگلگت بلتستان میں غیرمعمولی درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔
شمالی پنجاب،آزادجموں وکشمیر اورخیبرپختون خواہ میں متوقع اورمعمول سے قدرے زیادہ بارش ہونے کے سبب فلش فلڈنگ آنے کا امکان ہے، بارش سے ان علاقوں میں موجودہ آبی ذخائراورزیرزمین پانی کی سطح کو بھرنے میں مدد ملے گی۔
وسطی اورجنوبی پنجاب،سندھ اوربلوچستان میں معمول سے قدرے کم بارش کی وجہ سے کپاس کی کاشت والے علاقوں میں پانی کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے، سندھ اوربلوچستان کے علاقوں میں موسمی فصلوں،سبزیوں اورباغات کو بھی پانی کی کمی کا سامناکرناپڑسکتا ہے۔
جنوبی علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کی وجہ سے سندھ اوربلوچستان کے علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کے سبب زراعت اورمویشی متاثرہوسکتے ہیں۔
بالائی خیبرپختون خواہ،گلگت بلتستان کے علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت گلیشیئرزکے پگھلنے کی رفتاربڑھ سکتی ہے، گلیشیئرلیک آوٹ ہونے کے سبب برسٹ فلڈ کا خطرہ بڑھ جائےگا۔
سندھ،بلوچستان اورزیریں پنجاب میں متوقع معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے سبب بعض مقامات پرہیٹ ویو کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق موسمی پیش گوئیاں انتہائی ہائیڈرو میٹرولوجیکل واقعات کا احاطہ نہیں کرتی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی