Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لیاری گینگ وار کا کمانڈر ملا نثار رینجرز اہلکار کے قتل کے مقدمہ میں بری

Published

on

رینجرز اہلکار کے قتل کیس میں لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کو بری کردیا گیا، پراسیکیوشن عزیر بلوچ کے کمانڈر ملا نثار کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے رینجرز و پولیس آپریشن کے دوران حملہ اور رینجرز اہلکار کے قتل کیس فیصلہ سنادیا، پراسیکیوشن لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے کمانڈر ملا نثار کے خلاف 9ویں بارجرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

عدالت نے عدم ثبوت و شواہد کی بنا پر لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کو بری کردیا، عدالت نے ہدایت کی کہ ملزم کسی دوسرے مقدمہ میں گرفتار نہیں ہے تو اسے رہا کیا جائے۔

عابد زمان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مدعی مقدمہ سب انسپکٹر محمد ریاض اور دو گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے،چشم دید رینجرز اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود دیکھا کہ ملزم نے محمد انور کو فائرنگ کرکے شہید کیا۔

عابد زمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ مدعی مقدمہ کے مطابق اس نے ملزم کو فائرنگ کرتے نہیں دیکھا۔

پراسیکیوشن کے مطابق 25 ستمبر 2014 کو رینجرز اور پولیس کی جانب سے لیاری میں آپریشن کیا گیا تھا،لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار سمیت دیگر دہشت گرد پولیس کو درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

پراسیکیوشن کے مطابق رینجرز اور پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی تھی،ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار محمد انور شہید ہوگیا تھا،جوابی کارروائی میں دو نامعلوم دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے تھے۔

ملزمان کے خلاف سرکاری کی مدعیت میں تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین