Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

محمود اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے صدارتی الیکشن کے لیے ووٹ مانگ لیا

Published

on

The Election Commission summoned Maulana Fazlur Rehman for not holding the party election

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔

محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمٰن سے صدرِ مملکت کے لیے ووٹ مانگ لیا۔

محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہمارا پرانا تعلق ہے ایک ساتھ تحریک میں وقت گزارا ہے، امید ہے آپ ہمیں سپورٹ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پارٹی قیادت سے مشورہ کر کے آپ کوآگاہ کریں گے۔دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ صدارتی امیدوار آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی ہائیکورٹ میں جمع کرادیے گئے ہیں۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین