ٹاپ سٹوریز
میجر ریٹائرڈ عادل راجہ اور کیپٹن ریٹائرڈ حیدر مہدی کا کورٹ مارشل، رینک ضبط، قید کی سزائیں
پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو قید کی سزا سنا دی گئی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔
سزا کے تحت 21 نومبر 2023ء سے دونوں افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میجر (ر) عادل راجہ کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ریٹائرڈ افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے دونوں افسران کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی