پاکستان
نکاح کیس، خاور مانیکا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
پورے خاندان میں یہ مشہورہے کہ جج عمران خان اوربشری بی بی کو بری کردیں گے ،خاور مانیکا نے دوران عدت نکاح کیس کی اپیلیں کرنے والے جج شاہ رخ ارجمند پرعدم اعتما کردیا۔ جج نے ریمارکس دے میری پوری زندگی میں یہ پہلا کیس ہے کہ کوئی مجھ پرعدم اعتماد کررہاہے عدالت نے عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پرسماعت کی ،شکایت کنندہ خاورمانیکا نے سیشن جج شاہ رخ ارجمند پرعدم اعتماد کا اظہارکردیا استدعا کی کہ کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر کیا جائے ۔
جج شاہ رخ ارجمند نے پوچھاکہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ عدالت کسی کی ہمدردی میں چلی گئی ہے، آپ نے اورمیں نےقبرمیں جانا ہے،میری حد تک کیا مسئلہ ہے بتا دیں۔
خاورمانیکا نےکہاکہ پورے خاندان میں مشہورہے کہ جج صاحب ملزمان کوبری کردیںگے۔ پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم نےکہاکہ ایک جملے پر کیس ٹرانسفرکرنے کا کہنا توہین عدالت میں آتا ہے،جسٹس بابرستارنےعدم اعتماد کی درخواست پرجرمانہ عائد کیا ہے۔
پی ٹی آئی وکلاء اورخاور مانیکا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ، جج شاہ رخ ارجمند نے عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی