تازہ ترین
مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہن لی، پولیس پر لگے دھبے ہم دھوئیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کہا کہ مجھے جان کر یہ خوشی ہوئی کہ پاس آؤٹ ہونے والے 860 جوانوں میں 70 خواتین بھی شامل ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ وردی نہیں ہے، قومی خدمت ہے جو چند قوم کے بیٹے بیٹیوں کے نصیب میں آتی ہے، وردی اعزاز کے ساتھ ساتھ بہت بڑا امتحان بھی ہے، وہ وقت دور نہیں جب پولیس پر لگے دھبے ہم دھوئیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جب بھی کسی شہید کو دیکھتی ہوں یہ سوچتی ہوں کہ شہادت کاجذبہ بھی کیا جذبہ ہے، تمام شہدا کو سلام، خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام شہدا کو بلند درجات سے نوازے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب پولیس فورس میں تبدیلیاں لا رہے ہیں، آئی جی پنجاب کو جو بھی ضرورت ہو گی انہیں فراہم کیا جائے گا، وسائل میں کمی نہیں ہوگی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال