کھیل
مشرفی مرتضیٰ بھی بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں نشست جیت گئے
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ نے عام انتخابات میں مسلسل دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت عوامی لیگ کی جانب سے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ نے عام انتخابات میں حصّہ لیا تھا اور وہ بڑی اکثریت سے کامیاب ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرفی مرتضیٰ نے 1,89,102 ووٹ حاصل کیے جبکہ بنگلہ دیش ورکرز پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصّہ لینے والے ان کےحریف حفیظ الرحمٰن صرف 4,041 ووٹ حاصل کرنے میں ہی کامیاب ہوسکے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 300 میں سے 299 پارلیمانی نشستوں پر عام انتخابات منعقد ہوئے جبکہ ایک نشست پر ایک آزاد امیدوار کی موت کے بعد قانون کے مطابق انتخاب ملتوی کر دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے کامیابی حاصل کرلی جبکہ حزب اختلاف جماعتوں نے حکومت کی انتقامی کارروائیوں کو بنیاد بنا کر عام انتخابات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی