Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

کراچی سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے

Published

on

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان کراچی کی تین نشستوں پر فیصلہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ملیر کے حلقے این اے 229، 230 پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، مسلم لیگ ن این اے 229، 230 کی پانچ صوبائی نشستوں پر بھی امیدوار کھڑے کرے گی۔

ملیر کے حلقے این اے 231 کی قومی اور صوبائی نشست پر ایم کیو ایم امیدوار حصہ لیں گے، مسلم لیگ ن ضلع جنوبی کے حلقے این اے 239 پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میرپور خاص، نوابشاہ اور سکھر کی قومی اسمبلی نشستوں پر بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار حصہ لیں گے، میرپورخاص، نوابشاہ اور سکھر کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم امیدوار حصہ لیں گے۔

ضلع کیماڑی کے حلقے این اے 242 پر دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں فیصلہ نہیں کر سکیں، این اے 242 پر دونوں جماعتون کی قیادت آئندہ 48 گھنٹوں میں فیصلہ کریں گی۔

کراچی کے حلقے این اے 242 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے امیدوار مصطفیٰ کمال ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین