تازہ ترین
مولانا فضل الرحمان کو کہیں جانے نہیں دیں گے، محمود اچکزئی کو بھی ساتھ جوڑیں گے، رانا ثنا
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کہیں جانے نہیں دیں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات اچھی رہی،دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہے۔ملاقات میں تمام قومی معاملات زیر غور لائے گئے،مولانا فضل الرحمان نے اپنے موقف سے آگاہ کیا،مولانا فضل الرحمان ہمارے رہنما ہیں ہم نے سخت وقت گزارا ہے،ہمیں مولانا فضل الرحمان سے ہمیشہ رہنمائی ملتی رہی ہے،ہماری کوشش ہے وہ ہمارے ساتھ رہیں،ہم چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان کی رہنمائی حاصل رہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگنے کی نیت سے نہیں آئے تھے،ملک کو درپیش سیاسی صورتحال پر بات ہوئی ہے،ون آن ون ملاقات میں پاکستان کی بہتری کے لئے کسی نتیجہ پر پہنچے ہوں گے،مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ بہت شفیق ہیں انہیں ہم کہیں جانے نہیں دیں گے،مولانا فضل الرحمان کی ہم سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ محمود خان اچکزائی ایک معتبر اور محب وطن سیاست دان ہیں،محمود خان اچکزائی کو بھی ساتھ جوڑیں گے،جو احترام میاں نواز شریف کی نظر میں اور مولانا کی نظر میں نواز شریف کا ہے وہ مثالی ہے،ہمیشہ ایک دونوں نے ایک دوسرے کی بات مانی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی