Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

9 مئی کے مقدمات، شیخ رشید، زرتاج گل، واثق قیوم سمیت 59 ملزموں کو چالان کی نقول مل گئیں، اگلی سماعت پر فرد جرم عائد ہوگی

Published

on

گزشتہ سال 9 مئی کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران حساس تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے 3 تھانوں میں درج مقدمات میں شیخ رشید ، شیخ راشد، اجمل صابر، زرتاج گل، واثق قیوم سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی گئیں۔

مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے کی،آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔

شیخ رشید ، زرتاج گل اور صداقت عباسی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے 3 مقدمات کی 3،3 نقول ہمیں فراہم کر دی گئیں،ہمارے خلاف 9 مئی کے 17 کیسز چل رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 11 کیسز دہشت گردی عدالت میں ہیں ،آئندہ سماعت پر بھی پیش ہوں گے،ہماری خاموشی رنگ لائے گی،چاہتے ہیں غریب کا چولہا جلے،پاکستان کو آگے جانا چاہئے، غریب کی حالت بہت خراب ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کیلئے معافی کا اعلان کریں،نواز شریف کی سیاست کی جگہ شہباز شریف نے لی ہے،بہت پہلے کہا تھا شہباز شریف کی سیاست چلے گی نواز شریف کی نہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین