Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

9 مئی کے مقدمات صرف ان پر چلائےجائیں جو ویڈیوز میں نظر آ رہے ہیں، علیمہ خان

Published

on

The current leadership of the party does not intend to release Imran Khan from jail, on whose request did Azam Swati go to jail early in the morning, Aleema Khan

علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم نو مئی سے متعلق پیٹیشن دائر کرینگے کہ تمام واقعات کی فوٹیجز سامنے لائی جائیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی سے اپیل کریں گے کہ مران خان ابھی تک جیل میں کیوں بیٹھا ہے؟ وہ تو زبردست طریقہ سے پروسیڈنگ کنڈکٹ کرتے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ تمام وکلاء سے درخواست ہے کہ 9 مئی کے حوالے سے پیٹیشن دی جائے ان واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کدھر گئیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ ان فوٹیجز کے بغیر تحقیقات نہیں ہوسکتی، ان فوٹیجز میں نظر آنے والوں پر ہی کیسز چلائے جائیں کیونکہ ہزاروں بے گناہ لوگ جیلوں میں ہیں، ہمیں بھی دہشت گرد کہا جارہا ہے، ہم پر بھی چار مقدمات ہیں، مقدمات میں کہا گیا ہم نے کور کمانڈر ہاؤس، ن لیگ کے دفاتر جلائے، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے پتا چلے گا کس نے یہ جرم کیا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے اپیل ہے جج دلاور نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ناجائز فیصلہ کیا ان کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، وہ دوبارہ جج ہوں گے تو ناجائز فیصلے ہی دیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین