Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

نومئی کے واقعات، لال حویلی میں منصوبہ بندی ہوئی، واثق قیوم، صداقت عباسی، عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے

Published

on

نو مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کے سابق اراکین وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ صداقت عباسی، واثق قیوم اور عمر تنویربٹ نے عدالت میں بیان دے دیا۔

نو مئی کے واقعات کے مقدمات میں عمران خان اور شیخ رشید کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ نومئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کب اور کہاں ہوئی؟ کس نے کی؟ پی ٹی آئی  کے سابق اراکین نے وعدہ معاف گواہ بن کر سب بتا دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف نو مئی مقدمات میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ 9 مئی کی پلاننگ عمران خان، شیخ رشید، راجہ بشارت، شیخ راشد شفیق، اعجازخان جازی اور راشد حفیظ کے ایماء پر کی گئی۔

تینوں رہنماؤں نے عدالت میں 154 کا بیان ریکارڈ کرا دیا ۔این اے 53 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اجمل صابر بھی شیخ رشید کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ 6مئی کو لال حویلی  میں ہونے والے اجلاس میں 9 مئی  واقعات کی پلاننگ کی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عمران خان، شیخ رشید اور راشد شفیق کو 6 فروری کوطلب کر لیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین