پاکستان
میئر کراچی نے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں گرلز کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا
میئر کراچی نے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں ٹی ایم سی گرلز کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ زمین کو قبضے سے محفوظ کرنے کے لیے یہاں بچیوں کے لیے تعلیمی درسگاہ بنائی جا رہی ہے، تعمیر و ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، آنے والا وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ پیپلز پارٹی کا ہوگا۔
ٹی ایم سی گرلز کالج کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا کہ کورنگی اللہ والا ٹاؤن کی طالبات کے لیے بہترین درسگاہ بنائی جا رہی ہے،کالج میں سیکنڈری اسکول بھی قائم کیا جائیگا جس سے یہاں کے مکین مستفید ہو سکیں گے۔
کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ہم تعمیر و ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں آئندہ آنے والا وزیراعظم اور وزیر اعلی سندھ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
میاں نواز شریف کو خوش قسمت آدمی قرار دیتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ سینٹرل جیل سے کسی بھی قیدی کو آج تک ملک سے باہر علاج کروانے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن 2017 میں اڈیالہ جیل کے ایک قیدی کو دیدی گئی اس معاملے پر سابق چیف جسٹس سے سوالات ضرور ہونے چاہئیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی