Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

الیکشن تاریخ کے لیے مجھ سے ملیں، صدر کا سکندر سلطان کو خط، الیکشن کمیشن کے سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے

Published

on

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو ملاقات کی دعوت دے دی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے لیے دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں۔

صدر نےالیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل مُلاقات کی دعوت دی ہے،صدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے 09.08.2023 کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ کے نوے دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل صدر کے ساتھ ملاقات کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے بڑی سیاسی جماعتوں کو ملاقات کے لیے دعوت نامے بھجوا دئیے ۔ الیکشن کمیشن نے شہباز شریف، آصف زرداری، چیئرمین تحریک انصاف اور مولانا فضل الرحمن کو خط لکھے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شیڈول اور تاریخ سے متعلق شہباز شرہف کو 25 اگست کو الیکشن بلایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف اور مولانا فضل الرحمن کو مشاورت کے لیے کل بلایا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے آصف زرداری کو مشاورت کے لیے 29 اگست کو بلا لیا ۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت کرے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین