Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

آرمی چیف سے قومی ہاکی ٹیم کی ملاقات، ہرممکن تعاون فراہم کریں گے، جنرل عاصم منیر کی یقین دہانی

Published

on

پاکستان ہاکی ٹیم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے ملاقات کی ہے۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف نےپاکستان ہاکی ٹیم کا استقبال کیا، ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق حسین اور پی ایچ ایف کے دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

جنرل عاصم منیر نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ ہاکی ٹیم نےکارکردگی سے قوم کاسرفخرسے بلندکیاہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیوں کےلیےہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔ صدر پی ایچ ایف نے ٹیم سےملاقات اوربات چیت پرآرمی چیف کاشکریہ اداکیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین