Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

محمود اچکزئی پی ٹی آئی کے نمائندے بن کر قوم پرست نہیں کہلوا سکتے، بلاول بھٹو زرداری

Published

on

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ محمود اچکزئی پی ٹی آئی کا نمائندہ بن کر قوم پرست نہیں کہلا سکتے،وفاق میں وزارتیں نہیں لیں گے لیکن اپنی رائے ضرور دیں گے۔

کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں،آج سرفراز بگٹی بلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے ہیں،ہم بلوچستان میں حکومت چلائیں گے،ہماری کوشش ہوگی کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں،بلوچستان ایک ایسا صوبہ ہے جہاں بہت سارے مسائل ہیں،بلوچستان کے مسائل کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ پہلا دورہ گوادر کاکریں،گوادر میں پچھلے دنوں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے،وزیراعلیٰ گوادر کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اعلانات کریں گے،پیپلز پارٹی نے 10 نکاتی ایجنڈے پر الیکشن لڑا،بلوچستان میں بینظیر بھٹو کے وژن کے تحت حکومت چلائیں گے،تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے،بلوچستان میں اتنے مسائل ہیں کوئی ایک جماعت کیلئے حل کرنا ممکن نہیں،بلوچستان کے مسائل  مل کر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام مہنگائی ، بیروزگاری سے پریشان ہیں،کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے عوام کو قربانی نہ دینا پڑے،دہشت گردوں ، انتہا پسندوں کا مقابلہ کریں گے،لاپتہ افراد کے معاملے پر پارلیمان میں کمیٹی بنائیں گے،تمام جماعتوں کو دعوت ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر ہمارے ساتھ آئیں،ن لیگ، بی اے پی، اے این پی، جماعت اسلامی و دیگر جماعتوں کے مشکور ہیں،انہوں نے اگر ہمیں ووٹ نہیں دیا تو ہمارا مقابلہ بھی نہیں کیا،بلوچستان میں شہدا کی جماعت کو حکمرانی ملی ہے،عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کیلئے کوششیں کریں گے،بلوچستان حکومت کے وسائل سے عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں سے مقابلہ کریں گے،عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشش کریں گے، میثاق مفاہمت پورے ملک کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل پارلیمانی کمیٹی بنا کر ڈھونڈنے کی کوشش کرینگے،دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے،اتحادیوں کے عشائیے میں کہا مفاہمت کے چارٹر پر کام ہونا چاہئے،پارلیمان میں موجود جماعتوں کے ساتھ مفاہمت کی ابتدا کریں گے، قوم پرست جماعتوں کیساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،محمود اچکزئی کیلئے عزت ہے لیکن پی ٹی آئی کا نمائندہ بننے جارہا ہے تو قوم پرست نہیں کہلا سکتا، بلوچستان پیکیج پیپلز پارٹی نے دیا تھا آج تک عمل درآمد نہیں ہوا، اسلام آباد میں بیٹھے لوگ بلوچستان کے مسائل کم سمجھتے ہیں،سندھ ، بلوچستان کے ایک جیسے مسائل ہیں شکایت وفاق سے ہی ہوتی ہے،وفاق میں وزارتیں نہیں لیں گے لیکن اپنی رائے ضرور دیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین