Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی کی ریسکیو 1122 اہلکاروں کو گالیاں، محکمے کا احتجاجی خط

Published

on

ریسکیو1122 خیبرپختونخوا نے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار احمد کے نازیبا رویئے کے خلاف حکام بالا کو خط لکھ دیا، ریسکیو1122 کے اہلکار کی یونیفارم میں بے عزتی کی گئی، فوری طور پر انکوائری کی جائے۔

ریسکیو1122 نے محکمہ ریلیف کے توسط سے پی ایس او ٹو وزیراعلیٰ، پی ایس او ٹو چیف سیکرٹری، اے سی ایس محکمہ داخلہ کو خط تحریر کیا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے مریض کو بروقت ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم رکن قومی اسمبلی کی جانب سے حقائق جانے بغیر ریسکیو1122 اہلکار کو گالیاں دی گئیں، ریسکیو1122 کے اہلکار کی یونیفارم میں بے عزتی کی گئی۔

خط میں نازیبا الفاظ پر ادارے کی جانب سے انکوائری کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کے رویئے سے ریسکیو اہلکاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی، ریسکیو1122 عوام الناس کی خدمت نصب العین سمجھ کر بلاتعطل ادا کر رہی ہے، رکن قومی اسمبلی کا ویڈیو کے بعد آڈیو پیغام میں مزید گالیاں اور سخت لہجے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین