Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

میسی کا فری کک پر شاندار گول، انٹر میامی کو لیگ کپ کے کواٹر فائنل میں پہنچا دیا

Published

on

لیونل میسی میجز سوکر لیگ میں چھائے ہوئے ہیں ، ہر میچ میں ان کی عمدہ پرفامنس کی بدولت ان کی ٹیم فتح یاب ہو جاتی ہے، ایف سی ڈلاس کیخلاف میسی کی عمدہ پرفامنس کی بدولت انٹر میامی لیگ کپ کے کواٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

مقررہ وقت میں میچ 4-4 گول سے برابر رہا اور میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں انٹر میامی کی ٹیم نے 5-3 سے فتح حاصل کی۔

لیونل میسی نے میچ کے چھٹے منٹ میں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن ایف سی ڈلاس کی ٹیم نے انٹر میامی پر 3 گول اسکور کر لئے،اور 2 گول کی برتری حاصل کر لی، انٹر میامی نے کم بیک کیا اور مقابلہ 3-3 برابر کیا تاہم انٹر میامی کے کھلاڑی کے اون گول کی وجہ سے ایف سی ڈلاس کو ایک گول کی برتری حاصل ہو گئی۔

 میچ کے 85 ویں منٹ میں ارجنٹائن سٹار نے شاندار فری کک پر گول اسکور کر کے میچ برابر کر دیا جس کی وجہ سے میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

ایف سی ڈلاس کے کھلاڑی پینلٹی پر گول اسکور نہ کرسکے جس کی بدولت انٹر میامی کی ٹیم 3-5 سے فتح یاب ہو گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین