Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

فوجی عدالتیں بریت اور کم سزا والے مقدمات کے فیصلے سنا سکتی ہیں، سپریم کورٹ

Published

on

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں پر حکمنامہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے  سے روکنے کے 13 دسمبر کے حکم میں ترمیم کردی۔

حکمنامہ  کے مطابق  دوران سماعت اٹارنی جنرل نے بتایا کہ فوجی عدالتوں میں 105 مقدمات زیر سماعت ہیں،15-20 افراد کے مقدمات میں کچھ کی بریت ہو سکتی ہے،،کسی بھی فریق کے وکیل نے حکم امتناع میں اٹارنی جنرل کی استدعا کی حد تک ترمیم کی مخالفت نہیں کی۔

حکمنامہ میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کے مطابق کچھ مقدمات میں کم سزا کے ہیں،اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سزا کی صورت میں ملزمان کے زیر حراست رہنے کے عرصہ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ کم سزا یا بریت والے فیصلہ سنانے کی اجازت دی جائے،کسی بھی فریق کے وکیل نے حکم امتناع میں اٹارنی جنرل کی استدعا کی حد تک ترمیم کی مخالفت نہیں کی۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ فوجی عدالتیں بریت اور کم سزا والے مقدمات کے فیصلے سنا سکتی ہیں،عدالتی حکم میں ترمیم سے ملزمان ،فریقین کے حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت سے پہلے فیصلوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں،بینچ دستیابی کی صورت میں کیس کی آئندہ سماعت اپریل کے چوتھے ہفتے میں ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین