Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

کم سے کم نیشنل ٹیرف 29 سے بڑھا کر 36 روپے کیا جائے گا، پاور ڈویژن کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

Published

on

How many electricity consumers got relief from 201 to 500 units in Punjab? Details have been released

آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بجلی مزید مہنگی ہوگی اور اس حوالے سے پاور ڈویژن کی آئی ایم ایف کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی یقین دہانی کردی ہے۔

آئی ایم ایف نے گردشی قرضہ کنٹرول نہ ہونے پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے، گردشی قرض میں 150 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاورسیکٹرکا گردشی قرضہ 25 سوارب روپے تک پہنچنے کاخدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے بتایا کہ بنیادی ٹیرف میں اضافہ ضروری اور اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا، بجلی کے ینادی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق کم سے کم نیشنل اوسط ٹیرف کو 29 روپے سے بڑھا کر 36 روپے کیا جائے گا، لائف لائن صارفین کے علاوہ باقی تمام کیٹگریز کا بنیادی ٹیرف بڑھایا جائے گا، اس وقت پچاس یونٹ والے لائف لائن صارفین کا ٹیرف بنیادی ٹیرف 3 روپے 95 پیسے ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن نے مزید بتایا کہ پچاس یونٹ سے 100یونٹ والے صارفین کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 74 پیسے ہے، اس وقت بجلی کا بنیادی ٹیرف زیادہ سے زیادہ 43 روپے فی یونٹ تک ہے، نیپرا کی جانب سے ملٹی ائیر ٹیرف میں اضافے کے بعد بینیادی ٹیرف بڑھایا جائے گا۔

ذرائع پاور ڈویژن نے مزید بتایا کہ نیپرا میں ڈسکوز کا موجودہ ملٹی ائیر ٹیرف زیر التوا ہے، کے ای کے ٹیرف کے بعد نیپرا اتھارٹی ڈسکوز ملٹی ائیر ٹیرف پر فیصلہ کر ے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین