Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزارت داخلہ نے شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دینے سے انکار کردیا

Published

on

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کی بیرون ملک دوروں کی درخواست مسترد کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کو ایک ماہ میں صرف ایک بار بیرون ملک جانے کی منظوری دے دی۔ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ہونے کے باعث شاہد خاقان عباسی نے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ملٹی پل دوروں کی درخواست مسترد کی، وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں تین ممبران تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ سعدیہ حیدر کو ممبر پلاننگ، شہزاد خلیل ممبر انوائرمنٹ، ڈاکٹر خالد حفیظ کو ممبر انجینئرنگ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین