Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اراضی کیس میں غلط بیانی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی

Published

on

ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے اراضی کیس میں غلط بیانی سے متعلق توہین عدالت کی کاروائی پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور اے ڈی سی آر نیبل ریاض نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ متعلقہ حکام نے عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کا معاملہ سنے بغیر چیف سیٹلمنٹ کمشنر برانچ لاہور کو بھجوا دیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اے ڈی سی ریونیو راولپنڈی و گوجرخان توہین عدالت کاروائی کے موقع پر ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ پیش ہوئے۔ دوران سماعت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور اے ڈی سی آر نیبل ریاض نے عدالت میں غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے یقین دھانی کرائی کہ آئندہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں ہوگی لہذا معافی کی استدعا منظور کی جائے۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف کی ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کو آئندہ عدالتی حکم عدولی سے محتاط رہنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے شہری سید ظہیر علی کے اراضی کیس میں انتظامیہ کی غلط بیانی پر توہین عدالت کی کاروائی کی تھی۔

واضح رہے کہ گوجر خان کے رہاشی سید ظہیر علی نے مقامی ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق ایک درخواست دائر کی تھی جس پر ہائیکورٹ نے معاملہ ڈی سی اور اے ڈی سی آر کو بھجواتے ہوئے اسے سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم متعلقہ حکام نے اس معاملہ کو سنے بغیر ہی چیف سیٹلمنٹ کمشنر برانچ لاہور کو بھجوا دیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین