ٹاپ سٹوریز
لاپتہ افراد کیس: سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کے اقدامات کو غیرسنجیدہ قرار دے دیا
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے پولیس کے اقدامات کو غیرسنجیدہ قرار دے دیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جو کچھ آپ کر رہے ہیں ایسے میں عوام کا اعتماد آپ پر رہے گا؟ پولیس کا رویہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔
تفیشی افسر نے عدالت کو جواب دیا کہ شہری طاہر علی سیاسی جماعت کا کارکن تھا، وہ ازخود لاپتہ ہے۔
جسٹس خادم حسین تنیو نے استفسار کیا کہ آپ کو کیسے علم کہ وہ خود لاپتا تھا؟ بندہ 2015 سے لاپتہ ہے، اب بول رہے ہیں خود کہیں چلا گیا ہے، لاپتہ شہری کا سراغ نہیں لگایا گیا اور کیسے حتمی رائے قائم کرلی کہ خود چلا گیا ہے؟ اِس قسم کا بیان دینے پر تو آپ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیے کہ اگر شہری ازخود روپوش ہے تو تلاش کرنا اور بھی آسان ہے۔
عدالت نے شہری محمد اسمعٰیل اور دیگر کی بازیابی سے متعلق بھی 28 فروری کو رپورٹ طلب کرلی۔
سندھ ہائیکورٹ نے 8 سال سے لاپتا شخص کاسراغ نہ لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی ٹاسک فورس اور سربراہ جے آئی ٹی کو طلب کر لیا، عدالت نے ڈی آئی جی کو کیس کا تفتیشی افسر بھی تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہری کا سراغ لگانے کے لیے جے آئی ٹیز کے 46 اور صوبائی ٹاسک فورس کے 15 اجلاس ہو چکے ہیں، شہری عبدالرحمٰن کی جبری گمشدگی ثابت ہو چکی ہے۔
وزارتِ دفاع کے نمائندے نے تحریری جواب جمع کرا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عبدالرحمٰن کسی بھی وفاقی ادارے کی تحویل میں نہیں، وفاقی حکومت کے ماتحت کسی بھی ادارے نے عبدالرحمٰن کو گرفتار نہیں کیا، شہری نے ملک سے باہر بھی سفر نہیں کیا۔
عبدالرحمٰن کی والدہ نے بتایا کہ بیٹے کو گھر سے لے جایا گیا اور کہا گیا کہ تحقیقات کر کے چھوڑ دیں گے۔
رینجرز کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ دوبار تحریری جواب جمع کرا چکے ہیں، عبدالرحمٰن کو رینجرز نے حراست میں نہیں لیا۔
دریں اثنا عدالت نے لاپتا شہری سے متعلق 27 فروری کو رپورٹ طلب کر لی۔
سماعت کے بعد لاپتا شہری عبدالرحمٰن کی فیملی نے کمرہ عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کی، شور شرابے پر لیڈیز پولیس خواتین کو قابو کرتی رہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی