Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

مشن ورلڈ کپ: بابر اعظم آج انضمام الحق اور ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے

Published

on

قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم آج لاہور میں چیئر مین ذکاء اشرف سے

ملاقات کریں گے۔

اس دوران ورلڈ کپ کی ٹیم اور اس سے منسلک کئی فیصلوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق  پاکستان ٹیم کا اعلان بدھ یا جمعرات کو کیا جائے گااورپی سی بی میں چند انتظامی تبدیلیوں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل اہم کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل اور خراب فارم کی وجہ سے انضمام الحق نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ صلاح مشورے کئے اور کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹس کو بھی شیئر کیا گیا۔

خیال رہے کہ ٹیم میں زیادہ اکھاڑ پچھاڑ کا امکان نہیں ہے۔ اسپنر شارب خان کی خراب فارم کی وجہ سے ان کی نائب کپتانی خطرے میں ہے، انہیں ڈراپ اور اسپنر ابرار احمد کو شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین