Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سیاست میں غلطیاں تسلیم کرنی چاہئیں،عمران خان کا رویہ ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی

Published

on

In a comprehensive investigation, the nexus of Imran Khan, Faiz Hameed and Saqib Nisar will come to light, Malik Ahmed Khan

سپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہوئے اسے امانت قرار دیا تھا۔شہبازشریف نے واضح کیا تھا کہ میرے قائد و رہنما نوازشریف ہیں۔پارٹی صدارت کا عہدہ نوازشریف کی امانت ہے۔
میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں ملک احمد خان نے کہا کہ سیاست میں اپنی کی ہوئی غلطیاں ماننی چاہئیں،سیاست سے ڈائیلاگ نکال دیں گے تو سیاست ختم ہوجائے گی، عمران خان کا صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا رویہ معاشرے کی ترقی کےلئے زہر قاتل ہے،عمران خان کا بات نہ کرنے کا رویہ بنیادی برائی ہے، اسی بنیادی برائی نے اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کی ہیں، عمران خان جڑیں کھوکھلی کرنے میں اپنا حصہ بخوبی ڈال رہے ہیں، کشمیر میں عوامی مینڈیٹ سے حکومت بنی ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عارف علوی کا احترام اپنی جگہ پر لیکن انہیں اس قسم کی باتوں سے باہر نکلنا چاہئے،کشمیر میں ہونے والے مسائل کا حل بات چیت ہے، طاقت کا استعمال وہاں کوئی مسائل کا حل نہیں، کل ایک پولیس والے کی جان گئی ہے، ہمارے بچے روزانہ مظاہرین کو کنٹرول کرنے میں نقصان اٹھا رہے ہیں۔
ملک احمد خان نے کہا کہ گندم کے کاشتکار کے حوالے سے تمام فریقین سے بات چیت کرنے کی تجویز دی تھی، حکومت اب چھ ایکٹر کے کاشتکار سے گندم خریدنے کی پالیسی بنا رہی ہے، دیکھتے ہیں اس پالیسی کا عام کاشتکار پر کیا اثر پڑتا ہے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. tvbrackets

    مئی 13, 2024 at 4:41 شام

    I loved as much as you will receive carried out right here The sketch is attractive your authored material stylish nonetheless you command get got an impatience over that you wish be delivering the following unwell unquestionably come more formerly again since exactly the same nearly a lot often inside case you shield this hike

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین