ٹاپ سٹوریز
مہمند ڈیم،309 ارب روپے کا منصوبہ،سست روی کا شکار،لاگت دوگنا ہوجائے گی، واپڈا دستاویزات
پن بجلی کا ایک اورمنصوبہ سفید ہاتھی بن گیا۔ دریائے سوات پر زیرتعمیر مہمند ڈیم منصوبہ بھی نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی ڈگر پر چل نکلا،مہمند ڈیم کی تعمیر میں سستی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کو ساڑھے 3 سال گزر گئے ہیں اور ابھی تک صرف 24 فی صد تعمیر ہو سکا ہے۔ پی سی ون کے مطابق مہمند ڈیم منصوبہ دسمبر 2025 میں مکمل ہونا ہے،تعمیر میں تاخیر سے ڈیم کی تعمیری لاگت دو گنا بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
واپڈا دستاویزات کے مطابق مہمند ڈیم خیبر پختونٓخوا کے ضلع مہمند میں دریائے سوات پر زیرتعمیر ہے۔ 2 مئی 2019 کوسابق وزیراعظم عمران خان نے اس ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا تھا، شیڈول کے مطابق مہمند ڈیم کو دسمبر 2025 میں مکمل ہونا ہے۔
ریکارڈ کے مطابق مہمند ڈیم کی منصوبہ بندی پاور پالیسی 2002 میں کی گئی تھی، 2015ء میں 93 کروڑروپے میں مکمل ہونے والا انجینئرنگ ڈیزائن 2018 میں 1 ارب روپے سے 2015 میں مکمل ہوا، 2018 کے پی سی ون کے مطابق مہمند ڈیم کی تعمیری لاگت کا اندازہ 309 ارب روپے لگا یا گیا، جس میں 71 ارب روپے بیرونی قرضوں کی رقم شامل ہے۔
واپڈا دستاویز کے مطابق منصوبے کے سنگ بنیاد سے اب تک 4 سال گزر چکے ہیں مقررہ مدت تکمیل میں 2 سال باقی ہیں لیکن مہمند ڈیم کی تعمیر صرف 22 فی صد مکمل ہوئی ہے ۔ ریکارڈ کے مطابق مہمند ڈیم منصوبے کی تعمیر میں اب تک 76 ارب روپے خرچ ہوچکے لیکن نہ سرنگیں تعمیرہوسکیں نہ ڈیم کی تعمیر ہوئی۔
مہمند ڈیم میں رہائشی کالونی کے علاوہ کوئی ذیلی منصوبہ نصف بھی مکمل نہیں ہوسکا، مہمند ڈیم منصوبے کی تکمیل سے سوات اور چارسدہ کی 18 ہزار 2 سو33 ایکڑزرعی زمین سیراب ہونا ہے، لیکن آبپاشی سرنگوں کی تعمیرابھی تک صرف 3.15 فیصد تک ہوسکی ہے۔
مرکزی ڈیم کی تعمیر نہ ہونے کے برابرہے،مرکزی ڈیم پر تعمیری کام 0.46 فیصد تک ممکن ہوسکا ہے۔ دستاویزات کے مطابق مہمند ڈیم منصوبے سے 800 میگاواٹ پن بجلی پیدا ہو گی لیکن منصوبے کے بجلی گھر کی تعمیری کارکردگی 4 برس میں 9.46 فی صد ہے۔
مہمند ڈیم کی تعمیر سست روی کا شکار کیوں ہے؟ اس حوالے سے واپڈا ذرائع کہتے ہیں فنڈز اورمنصوبہ بندی کی کمی کے باعث مہمند ڈیم 2 سال مزید تاخیرکا شکار ہونے کا خدشہ ہے جس سے منصوبے کی تعمیری لاگت دو گنا بڑھ سکتی ہے۔
واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ مہمند ڈیم گزشتہ سال دریائے سوات میں آنے والے طوفانی سیلاب کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، سیلاب سے منصوبے کی زیر تعمیرسرنگوں کو نقصان پہنچا۔
وازرت منصوبہ بندی ذرائع کہتے ہیں کہ مہمند ڈیم کے موجودہ پی سی ون میں تبدیلی پر کام شروع ہو چکا ہے جس میں مہمند ڈیم کی تعمیری لاگت میں اضافہ ہو جائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی