تازہ ترین
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے محسن نقوی کی ملاقات، امن مشنز میں پاکستان پولیس افسروں کی تعیناتی کا سلسلہ بحال
جلد 128 پاکستانی پولیس افسروں کو یو این امن مشن میں تعینات کیا جائے گا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس سے ملاقات کی۔امن مشنز کے لئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔کئی برس سے پاکستانی پولیس افسران کی یو این امن مشنز میں تعیناتی کا رکا ہوا سلسلہ دوبارہ بحال ہو گا۔
وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔باہمی دلچسپی کے امور۔اقوام متحدہ میں امن مشنز۔ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اقوام متحدہ امن مشنز کے لئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے کئی برس سے پاکستانی پولیس افسران کی یو این امن مشنز میں تعیناتی کا رکا ہوا سلسلہ دوبارہ بحال ہو گا،جلد 128 پاکستانی پولیس افسر یو این جا سکیں گے اور انہیں تعیناتی ملے گی۔
ملاقات میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے یونٹ کے قیام کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی یونٹ کے حوالے سے پاکستان کے تجربے ۔ مہارت اور پروفیشنل اپروچ سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یو این سی ٹی ڈی فورس کے یونٹ کے لئے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کی اور کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔سی ٹی ڈی فورس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے محسن نقوی کے دور وزارت اعلیٰ میں پنجاب پولیس میں میثاق سنٹرز، تحفظ سنٹرز کے قیام سمیت دیگر اصلاحات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند ہے۔خواتین افسران بہتر پولیسنگ کرتی ہیں۔خواتین پولیس افسران کو بھی یقینا consider کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 2022 بدترین سیلاب کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیلاب زدگان کے لئے مدد کی اپیل پر پاکستانی قوم آپ کی ممنون ہے۔ دنیا میں امن کے قیام کے لئے اقوام متحدہ خصوصا آپ کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور اقوام متحدہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی