Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

گاڑیوں کی امپورٹ کی آڑ میں منی لانڈرنگ، 5 شو روم مالکان کو نوٹس، 4 گاڑیاں سیز

Published

on

گاڑیوں کی امپورٹ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں پیش رفت،ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل ٹیم نے  کراچی میں 4 مشتبہ گاڑیاں سیزکردیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے سیز کی گئی گاڑیاں فروخت یا شو روم سے کسی دوسری جگہ منتقل نہیں ہو سکیں گی۔

ایف ائی اے نے خالد بن ولید روڈ کراچی پر قائم مزید 5 شوروم کو نوٹسز جاری کر دئیے، فرید موٹرز سمیت پانچ شورومز مالکان کو 2 اکتوبر کو 2021 سے اب تک امپورٹ کی گئی تمام گاڑیوں کے ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

ایف آئی اے سی بی سی کی جانب سے پہلے بھی چار شو رومز کو ریکارڈ فراہمی کھ نوٹسز جاری کئے گئے تھے،حوالہ ہنڈی کی رقم سے امپورٹ کردہ گاڑیوں کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین