Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

مون سون بارشیں، ڈی ایچ اے کراچی میں اربن فلڈنگ سے بچاؤ کی مشق

Published

on

مون سون بارشوں میں ڈی ایچ اے کراچی کوجمع ہونے والے پانی کے مسائل سے بچانے کے لیے ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی نےفرضی مشقوں کا انعقاد کیا،مشقوں میں ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے ریہرسل بھی کی گئی۔

موسمی بارشوں میں ڈی ایچ اے کراچی کو آبی مسائل اورتمام ترناگہانی صورتحال سے بچانے کے لیے مشق کا مظاہرہ کیا گیا۔

ڈی ایچ اے نےقبل ازوقت تیاریوں کے تسلسل میں مون سون رین مینیجمنٹ آرگنائزیشن بھی قائم کی ہے،ریپیئراینڈ ریکوری سینٹر،انفارمیشن سینٹرجبکہ ڈی واٹرنگ ٹیمیں بھی تیارکی گئی ہیں۔

ڈی ایچ اے نے خطیرسرمائے سےتعمیر کیے جانے والے منصوبےاسٹروم واٹرڈرینج کے فیزٹو کےتعمیراتی کاموں کا بھی آغازکردیا،اٹھائس کلومیٹر طویل ٹریک مارچ دوہزارچوبیس کومکمل ہوگا۔

ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کے لیے ڈی ایچ اے کےمختلف مقامات پر 46 ڈی واٹرنگ پمپس بھی لگا دیئے گئے ہیں،جس سے ناگہانی صورتحال سےفوری نمٹنے میں مدد مل سکے گی۔

ڈی ایچ اے انتظامیہ کے مطابق اسکول اورکالجز میں چارریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں،جو ڈی ایچ اے میں رہائش پذیرمکینوں کی مدد کرینگے،جوکہ ایمبولینسز،پیرامیڈیکس اورکھانے پینے کی سہولیات سے لیس ہیں،کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو بروقت مدد اورمعلومات کی فراہمی کے لیے ڈی ایچ اے اورسی بی سی کا عملہ تمام ریلیف کیمپس میں ہمہ وقت موجود رہےگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین