Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں سے امیدوار فائنل کر لئے، این اے 242 پر ن لیگ کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار

Published

on

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے 8 امیدواروں نے نام فائنل کرلئے ہیں، تاہم این اے 242 پر ن لیگ سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ایم کیو ایم نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل کرلئے ہیں، ایم کیوایم کے جنرل ورکرزاجلاس کے بعد امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوگا۔

ایم کیو ایم کے امیدواروں میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، امین الحق، حفیظ الدین شیخ، ہمایوں عثمان، محمد اقبال خان، محسود اور حسان صابر شامل ہیں، جب کہ دیگر امیدواروں کا اعلان جے یو آئی اور ن لیگ سےملاقات کےبعد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور ن لیگ میں این اے 242 کی نشست پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، اس حلقے سے مصطفیٰ کمال اور شہباز شریف امیدوار ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین