تازہ ترین
مبارک احمد کیس پرط نظرثانی درخواستیں، اللہ سے ڈرتے ہیں، اگر غلطی ہے تو درست کریں گے، چیف جسٹس
سپریم کور ٹ نے مبارک احمد ثانی کیس میں نظر ثانی درخواستوں پر بڑے دینی مدارس کو نوٹس جاری کر دیا ۔
سپریم کورٹ میں مبارک احمد ثانی کیس میں نظر ثانی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
جماعت اسلامی کے وکیل شوکت عزیز صدیقی روسٹرم پر آئے اور کہا کہ ہم نے بھی اس کیس میں نظرثانی درخواست دائر کی ہے۔
چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کی درخواست ابھی موصول ہوئی، ابھی پڑھی نہیں۔
عدالت نے جماعت اسلامی کی درخواست کو نمبر لگانے کا حکم دیا۔
شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں مبارک ثانی کیس میں عدالت کی درست معاونت نہیں ہوئی، درست معاونت نہ ہونے پر 6 فروری کے آرڈر میں غلطی ہوئی،درخواست گزار نے دفعات حذف کرنے کی استدعا کہیں کی ہی نہیں تھی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میرے فیصلہ کیخلاف نظر ثانی دائر ہو تو خوش ہوتا ہوں، یقینا نظر ثانی سے اپنی غلطی درست کرنے کا موقع ملتا ہے،نہیں کہتے کہ ہم عقل کل ہیں،اس لیے عدالت معاونت کو ویلکم کرتی ہے، اگر غلطی ہے درست کریں اور معاونت پر شکریہ بھی ادا کرینگے،ہم اوپر والے سے ڈرتے ہیں،یہاں تو چھوٹ ہو جائے گے اوپر چھوٹ نہیں ہوگی،یقینا فیصلوں میں غلطی ہو سکتی ہے،اس لیے نظر ثانی کا آپشن دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس نے کامران مرتضیٰ سے سوال کیا کہ آپ نے بھی نظر ثانی دائر کی ہے؟ کامران مرتضیٰ نے جواب دیا کہ میری نظرثانی دائر ہونے کے پراسس میں ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم ججز عقل کل نہیں ہیں،یقینا ہم سے بھی غلطی ہو سکتی ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے ایمان پر سوال مت اٹھائیں۔
سپریم کورٹ نے مبارک احمد ثانی کیس میں دیگر مکاتب فکر کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے،اسلامی نظریاتی کونسل، دارلعلوم دیوبند کراچی، جمعیت اہل الحدیث ،قرآن اکیڈمی، جامعتہ المنتظر لاہور، جامعہ نعیمیہ لاہور کو بھی نوٹس جاری کئے گئے۔
عدالت نے کہا کہ کوئی بھی عدالتی فیصلے پر رائے دینا چاہتا ہے تو تحریری طور پر تین ہفتوں میں دے سکتا ہے،کیس کی مزید سماعت تین ہفتوں کے بعد ہوگی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی