ٹاپ سٹوریز
ڈرائیونگ لائسنس فیس میں کئی گنا اضافہ، میڈیکل کالجز طلبہ کے لیے ٹرانسفر پالیسی منظور، پنجاب کابینہ کے فیصلے
پنجاب کی نگران کابینہ نے ڈرائیونگ لائسنس بنانےکی فیس میں کئی گنا اضافے کا فیصلہ کیا ہے، سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبا وطالبات کے لئے ٹرانسفر پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی صدرات میں کابینہ اجلاس میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، یکم جنوری سے لرنر کی فیس 60 روپےسے بڑھا کر ایک ہزار روپےکردی گئی۔ ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا،امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک کے شہری آن لائن 100ڈالر ادا کر کے لائسنس بنواسکیں گے۔
سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبا وطالبات کے لئے ٹرانسفر پالیسی کی بھی منظوری دی گئی، طلبہ صرف ہائی گریڈ میرٹ سے لو گریڈ میرٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں ٹرانسفر ہوسکیں گے۔
پنجاب کابینہ نے چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو سرکاری اراضی ا لاٹ کرنے کے لئے شفاف قرعہ اندازی کی منظوری دی،چولستان میں 3لاکھ44ہزار ایکڑ اراضی بے زمین کاشتکاروں کو دینے کافیصلہ کیا گیا،ہر کاشتکار کو ساڑھے 12ایکڑ زمین خصوصی امدادی نرخ پر دی جائے گی۔
جیلوں کے ہسپتالوں کا انتظام محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے سپرد کرنے اور قیدیوں کے لئے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ سسٹم کی بھی منظوری دی۔
پنجاب میں نرسنگ کی طالبات کی تعداد دوگنا کرنے کے لئے فنڈز بھی منظور کئے گئے،انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کے لئے انتظامی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔
ملتان اور بہاولپور کے ریجنل بلڈ سنٹرز کی مینجمنٹ و آپریشن کے لئے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور رجب طیب اردوان ہیلتھ ٹرسٹ کے درمیان معاہدے کی تجدید کی منظوری دی گئی۔
پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2003 کے تحت چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کو اپ گریڈ کرکے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا،ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیززمیں جنوبی پنجاب کے لئے پی کے ایل آئی ٹو قائم ہوگا۔
لاہور اور بہاولپور کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے وائس چانسلرزکی سلیکشن کے لئے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔
پبلک پراسیکیوٹر ڈیپارٹمنٹ کے پراسیکیوٹرز کی ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعیناتی کے لئے پالیسی فریم ورک بھی منظور کیا گیا۔
پنجاب سپیشل پریمیسز(پریزرویشن) آرڈیننس 1985ء کے تحت باغ جناح کو خصوصی حیثیت دینے کی منظوری دی گئی،باغ جناح کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر انتظامی امور والڈ سٹی اتھارٹی کے سپرد کئے جائیں گے،چنیوٹ کے تاریخی عمر محل کا انتظام بھی والڈ سٹی اتھارٹی کے سپرد کیا جائے گا۔
پنجاب وائلڈ لائف رولز 1974ء کے تحت شوٹنگ لائسنس اور فیس پر نظر ثانی کی منظوری دی گئی۔
گوجر خان میں یونیورسٹی آف پنجاب کا پوٹھوہار کیمپس قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ساتھ موٹروہیکلز رجسٹریشن کی معلومات کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دی گئی۔
اجلا س میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور ونجکاری کے 10ویں اور 11ویں اجلاس کے فیصلوں کی تو ثیق کی گئی
صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، اعلیٰ حکام اور متعلقہ سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی